بغداد بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوںکی تعداد99 ہو گئی
1 فروری 2008پولیس حکام کے مطابق عراقی دارلحکومت بغداد میں دو مختلف خودکش بم حملوں کے نتیجے میں 99افراد ہلاک گئے ہیں۔ بغداد میں گزشتہ چھ ماہ میں یہ سب سے زیادہ خونی دھماکہ ثابت ہوا ہے ۔
حکام کے مطابق شہر کے مرکزی حصے الغازی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں 62افراد ہلاک جبکہ 88زخمی ہوئے۔ پہلے دھماکے کے 20منٹ بعد ایک اور خودکش بم حملہ مصروف ترین پرندوں کی ایک مارکیٹ میں ہوا جہاں37افراد ہلاک جبکہ 57زخمی ہوئے ۔
عراقی حکام نے کہا ہے کہ ان بم حملوں میںدو عورتوں کو استعمال کیا گیا ہے جن کا دماغی توزان درست نہیں تھا۔ ۔ یہ تازہ ترین بم دھماکے ایسے موقعے پر ہوئے ہیں جب جنوری میں عراق میں پر تشدد واقعات میں حیرت انگیز کمی واقع ہوئی تھی۔
حکام کے مطابق جنوری میں کل 541عراقی ہلاک ہوئے جن میں سے 423 شہری ، 22 فوجی جبکہ 56 پولیس اہلکار تھے ۔ عراقی اور امریکی حکام نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ان حملوں میں کمی کی ایک وجہ عراق میں مزید اتحادی افواج کی تعیناتی بھی بتائی ہے ۔