1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بس اب اور نہیں

Ishaq, Adnan8 اکتوبر 2008

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سوروگنگولی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف نو اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز ان کے کیرئیر کی آخری سیریز ہو گی۔

https://p.dw.com/p/FVxD

بھارت کی جانب سے ایک نو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سوروگنگولی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ گنگولی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی یہ سیریز ان کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ انہوں نے یہ اعلان بنگلورمیں ایک پریس کانفرنس میں کیا اور پریس کانفرنس کے بعد وہ اخبار نویسوں کے سوالات کا جواب دیئے بغیر ہی چلے گئے۔

چھتیس سالہ گنگولی اب تک بھارت کی جانب سے ایک سو نو ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ ان میں انہوں نے چھ ہزار آٹھ سو اٹھاسی رن بنائے۔ ان کے رنز بنانے کی اوسط تقریبا بیالیس فی صد رہی۔ گنگولی نے اپنے ٹیسٹ کیرئرمیں اب تک پندرہ سنچریاں اورچونتیس نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ گنگولی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نےانچاس ٹیسٹ کھیلے جن میں سے اکیس میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اسی وجہ سے ان کا شمار بھارتی کرکٹ کے بہترین اورکامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔