1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ برے کھیل کا برا انجام ‘

26 مارچ 2007

جنوبی ایشیاکی دو مظبوط ترین ٹیمیں پاکستان اور بھارت ورلڈ کپ2007 سے باہر ہو چکی ہیں۔اب جنوبی ایشیا کی نمائندگی بنگلہ دیش اور سری لنکا کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYMs
تصویر: AP

آخر وہی ہوا جس کی امید نہ تھی۔کون جانتا تھا کہ سابق عالمی چیمپئن پاکستان اور بھارت اس مرتبہ ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے تک کا سفر بھی طے نہیں کر پائیں گے اور ان کی جگہ ناتجربہ کار آئرلینڈ اور نسبتًا کمزور بنگلہ دیش سپر 8 تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔ایک طرف تو بنگلہ دیش اور آئرلینڈ میں اپنی اپنی ٹیموں کی کارکردگی پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں اور ادھر پاکستانی ٹیم شرمندگی اور خوف کے ساتھ ٹکڑوں میں تقسیم ہو کر وطن واپس پہنچنا شروع ہو چکی ہے۔ سابق کپتان انظمام الحق نے تو اپنے ویسٹ انڈیز کے دورے کو ایک ڈراونے خواب سے تعبیر کیا ہے۔

دوسری طرف سری لنکا کے ہاتھوں بھارت کی شکست نے بھارتی شائقثیں کو صرف غمگین کیا کیونکہ امید کی کرن ابھی باقی تھی لیکن بنگلہ دیش کے ہاتھوں عبرتناک شکست نے ان کو احتجاج پر مجبور کر دیا اور پھربنگلہ دیش کی برمودا کے خلاف کامیابی نے بھارت کی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا اور بنگلہ دیش کی اس جیت نے بھارتی مداحوں پر ’جلتی پر تیل‘ کا کام کیا اور کرکٹ کے پرستار اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے سڑکوں پر نکل آئے ۔ کھلاڑیوں کے پتلے جلائے گئے ، ٹیم کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں پر سیکیورٹی لگا دی گئی۔