1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بریگا نے لیور پول کو یورپین لیگ سے باہر کردیا

18 مارچ 2011

پرتگال کے فٹ بال کلب بریگا اورر انگلش کلب لیورپول کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، جس کے نتیجے میں لیور یول یورپین لیگ سے باہر ہو گیا۔ فرسٹ لیگ میں بریگا نے لیور پول کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔

https://p.dw.com/p/10boV
تصویر: MIA

موجودہ صورتحال میں خدشہ ہے کہ لیور پول یورپ میں اگلا سیزن نہیں کھیل پائے گی۔ گزشتہ روز لیور پول کی ٹیم اپنے آبائی میدان پر بریگا کو نہ ہرا سکی۔ حالانکہ بریگا ایک قدرے غیر مقبول کلب ہے، جس نے اب تک اپنے ملک میں بھی کوئی ٹائٹل نہیں جیتا۔ لیورل پول کے مینیجرKenny Dalglish کھیل کے بعد خاصے مایوس دکھائی دیے، ’’ بریگا کی ٹیم بہت ہی منظم ہوکر کھیلی اور مقابلے سے قبل ہی ان کے ذہن میں تھا کہ گول کرنے کی کوششیں تو ہم ’لیور پول‘ ہی کرے گی۔‘‘

لیورل پول کے لیے یورپی لیگ میں رہنے کی محض ایک امید یہ بچی تھی کہ اگر وہ پریمیئر لیگ میں پانچویں نمبر پر رہے۔ تاہم وہ انگلش کلب Spurs سے چھ پوائنٹس پیھچے ہیں اور ابھی Spurs نے ایک اور میچ بھی کھیلنا ہے۔

Portugal Fußball Champions League FC Porto und FC Schalke 04
جرمن کلب شالکے اور پرتگالی کلب پورٹو کے ایک سابقہ مقابلے کا منظرتصویر: AP

حال ہی میں لیور پول نے 32 ملین پاؤنڈز کے عوض سٹرائیکر اینڈی کیرل کو نیوکیسل یونائیٹڈ سے حاصل کیا تھا۔ تاہم بریگا کے خلاف میچ میں کیرل بھی گول نہ کر پائے۔ کیرل کو پہلے ہاف میں ہیڈر کے ذریعے گول کرنے کا اچھا موقع ملا تھا۔ کوچ Dalglish کا کیرل کے متعلق کہنا تھا، ’’ مجموعی طور پر ہم ان کی واپسی سے خوش ہیں اور بریگا کے خلاف میچ میں ان کی کارکردگی سے ہرگز بھی شکایت نہیں، وہ بدقسمت رہا ورنہ یہ میچ ہم جیت چکے ہوتے۔‘‘

گزشتہ روز کے ایک دوسرے مقابلے میں پرتگالی کلب Porto نے روسی کلب CSKA کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دی۔

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں