1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بریانی آلو کے ساتھ یا آلو کے بغیر ؟

بینش جاوید
22 نومبر 2017

امریکی کامیڈین جیریمی میک لیلن نے سوشل میڈیا پر چاولوں کی لذیذ ڈش، بریانی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے۔ لیلن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال پوچھا کہ بریانی آلو کے ساتھ ہوتی ہے یا آلو کے بغیر۔

https://p.dw.com/p/2o56t
Biryani
تصویر: Imago

کچھ روز قبل امریکی کامیڈین کے پوچھے گئے اس سوال کے انہیں چودہ ہزار سے زائد جوابات موصول ہوئے اور مقابلہ برابر رہا۔ اس بحث کا حصہ بنتے ہوئے ٹوئٹر صارف اینی ضمان نے لکھا،''آلو بریانی کا ایک انتہائی اہم جزو ہے، صرف ایک پاکستانی ہی اور کھانوں کا شوقین شخص ہی یہ جانتا ہے۔‘‘

طلحہ شکیل نے لکھا،'' آلو ہو یا نہیں، بس بریانی ہونی چاہیے۔‘‘ ٹوئٹر کے ایک اور صارف نے لکھا،’’ وہ کھانا جس میں آلو ہوں وہ بریانی ہو ہی نہیں سکتا۔‘‘ اے برنی نامی ایک صارف نے لکھا،’’ مجھے یقین نہیں آرہا کہ بریانی میں آلو ہونے یا نہ ہونے کا مقابلہ برابر رہا، میں اب بھی انہی لوگوں میں شامل ہوں جو کہتے ہیں کہ آلو کا بریانی میں کوئی کام نہیں۔‘‘

Biryani
کچھ روز قبل امریکی کامیڈین کے پوچھے گئے اس سوال کے انہیں چودہ ہزار سے زائد جوابات موصول ہوئےتصویر: Getty Images/A.Zieminski

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی ٹوئٹر کے اس مقابلے کے نتائج کو قبول نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا،’’ دھاندلی، ہم دھاندلی والے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ بریانی تو آلو کے ساتھ ہی ہوتی ہے۔‘‘ اسد عمر نے لکھا کہ ان نتائج کے خلاف سائبر اسپیس میں دھرنے کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

جیریمی مک لیلن کی اس ٹوئٹ کا چرچا سوشل میڈیا پر بھی رہا اور پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھی۔