1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برلن ہوائی میلہ

28 مئی 2008

اس میلے کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں جرمن چانسلر اینکلہ میرکل سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

https://p.dw.com/p/E7Kx
نمائش میں شامل ایک طیارہتصویر: picture-alliance/ dpa

جرمنی کے دارلحکومت میں شروع ہونے والے ہوائی میلے کی افتتاحی تقریب میں جرمن چانسلر اینگلہ میرکل نے اس میلے میں معاونت کرنے پر امریکہ اور برطانیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ برلن منعقدہ یہ عظیم الشان ہوائی میلہ ستائیس مئی تا یکم جون تک جاری رہے گا۔

اس میلے میں کل سینتیس ممالک سے گیارہ ہزار نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جبکہ بھارت کو ساتھی ملک کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ہے۔

ہوائی اور خلائی جہازوں اور اس سےجڑی صنعت سے متعلق اس شاندار نمائش کے افتتاح پر جرمن چانسلر اینگلہ میرکل نے کہا کہ یہ نمائش عالمی تعاون کی بہترین مثال ہے۔