1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برلن : ایک ساتھ چھ بچوں کی پیدائش

عاطف توقیر21 اکتوبر 2008

جرمن دارلحکومت برلن میں ایک خاتون نے شیرائیٹے ہسپتال میں ایک ساتھ چھ بچوں کو جنم دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Fe2K
چار سال قبل جرمنی میں ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔تصویر: AP

اسپتال ذرائع کے مطابق ماں اور بچے صحتمند ہیں۔ ایک ساتھ پیدا ہونے والے چھ بچوں میں سے چار لڑکیاں اوردو لڑکے ہیں اور ہر بچے کا وزن دو پاؤنڈ کے قریب ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق چھ بچوں کی ایک ساتھ پیدائش کا واقع شاذو نادر ہی پیش آتا ہے اور اس کے امکانات تقریبا چالیس لاکھ میں سے صرف ایک کے ہوتے ہیں۔

Berlin Charité
تین سو سالہ قدیم جرمن ہسپتال جہاں ایک ساتھ چھ بچوں کی پیدائش ہوئیتصویر: AP

یورپ کے سب سے قدیم طبی تحقیقی مرکز اور ہسپتال Charité میں یہ پہلا واقع ہے۔ ہسپتال کے ذرائع نے خاتون اور اس کے خاندان کے بارے میں تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اور بچے خیریت سے ہیں اور انہیں آرام و سکون کی ضرورت ہے۔

اگست میں ایک عراقی خاتون نے چھ بچوں کو جنم دیا تھا مگر ان میں سے دو بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ جرمنی میں اس سے قبل چھ بچوں کی پیدائش کا واقع 1986میں میونخ میں پیش آیا تھا مگر اس وقت بھی ماں اور ان چھ بچوں میں سے ایک نہیں بچ پائے تھے۔

پچھلے سال کینیڈا میں بھی چھ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جو کینیڈا میں اس نوعیت کا پہلا واقع تھا۔ ان بچوں میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں تھیں، ماں اور بچے بخریت رہے تھے۔