باکسنگ کے ہیوی ویٹ عالمی چیمپئن محمد علی کی سابقہ اہلیہ خلیلہ کامچو علی نے پاکستان کے اپنے دورے کے دوران رسالپور میں پاکستان ایئر فورس کی اصفر خان اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔ وہاں خلیلہ نے ایک مشاق طیارہ بھی اڑایا۔ خلیلہ نے سن 1967 میں محمد علی سے شادی کی تھی، جو ایک عشرے تک چلی تھی۔