1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بارسلونا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں

عاطف بلوچ7 مئی 2009

ایف سی بارسلونا نے یورپی فٹ بال چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں چیلسی کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/Hl3u
تصویر: AP

لندن میں کھیلے گئے یورپی چیمپئنز لیگ مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں بارسلونا نے چیلسی کے ساتھ اپنا میچ ایک ایک گول سے برابر کیا تاہم اچھی گول اوسط کی بنیاد پر بارسلونا فائنل کھیلے گا۔ فائنل میں بارسلونا کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے مد مقابل ہوگی۔

مانچسٹریونائٹیڈ کے ساتھ بارسلونا کا فائنل ستائیس مئی کو روم میں کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل میں چیلسی کی ٹیم بارسلونا پر حاوی رہی اور اپنا پہلا گول چیلسی نے میچ کی ابتداء میں ہی کردیا۔ بارسلونا کے آندریس انی ایسٹا نے میچ کے اختتام سے قبل بارسلونا کی جانب سے گول کرکے میچ برابر کردیا۔

کئی موقوں پر چیلسی کی ٹیم نے ریفری سے فاؤل کی اپیل بھی کی جو کہ مسترد کردی گئی۔

میچ کے احتتام پر چیلسی کے کھلاڑیوں اور ریفری کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔ برطانوی کلب چیلسی کے پرستار ہوم گراؤنڈ پر میچ ہارنے کے بعد خاصے مشتعل نظر آرہے تھے۔ بعض پرستاروں کے مطابق اگر ریفری جانب داری سے کام نہ لیتے تو چیلسی یہ میچ جیت جاتا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ دوسرے سیمی فائنل میں آرسنل کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔

آرسنل کی شکست پر اس ٹیم کے ایک پرستار نے کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں خودکشی کرلی۔ 29 سالہ اومانڈی کی لاش اسکے گھر میں چھت سے لٹکی ہوئی ملی، اور اس نے اپنی پسندیدہ ٹیم کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ مقامی پولیس اس بات کی تفتیش کررہی ہے کہ کیا اومانڈی نے واقعی آرسنل کی شکست سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی ہے۔