1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بائیرن میونخ چیمپئینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں

11 مارچ 2009

سرکردہ یورپی فٹ بال کلبوں کی چیمپئینز لیگ کے منگل کی رات ہونے والے ایک میچ میں جرمنی میں بائیرن میونخ کی ٹیم نے پرتگال میں سپورٹنگ لزبن کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

https://p.dw.com/p/H9Y2
بائیرن میونخ کے کھلاڑی لوکاس پوڈولسکی کو اپنی ٹیم کی طرف سے پہلا گول کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئےتصویر: picture-alliance/dpa

میونخ میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کے مابین چیمپئینز لیگ کے پری کوارٹر فائنل سلسلے کا دوسرا میچ تھا۔

Champions League Bayern München vs Sporting Lissabon
بائیرن میونخ کی ٹیم کے سٹار کھلاڑیوں کے سامنے لزبن کے کھلاڑی بہت بے بس نظر آئےتصویر: picture-alliance/dpa

بائیرن میونخ کی ٹیم شروع سے ہی کھیل پر چھائی رہی اور پرتگالی دارالحکومت سے آکر جرمن صوبے باویریا کے دارالحکومت میں اپنی فتح کی امید لے کر میدان میں اترنے والی سپورٹنگ لزبن کی مہمان ٹیم کے کھلاڑی باویریا کی میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کے سامنے زیادہ تر بے بس نظر آئے اور نتیجہ اس میچ میں میونخ کی لزبن پر ایک کے مقابلے میں سات گول کی متاثر کن فتح کی صورت میں نکلا۔

اس سے قبل چیمپئینز لیگ کے اسی راؤنڈ کے اسی حریف ٹیم کے خلاف اپنے پہلے میچ میں چند ہفتہ قبل جب بائیرن میونخ کی ٹیم سپورٹنگ لزبن کے خلاف پرتگالی دارلحکومت میں میدان میں اتری تھی تو بھی فتح جرمن ٹیم ہی کے حصے میں آئی تھی۔ تب بائیرن میونخ نے سپورٹنگ لزبن کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا تھا۔

منگل کی رات دونوں ٹیموں کے مابین میونخ کے Allianz Arena نامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کو 65 ہزار تماشائیوں نے دیکھا اور بائیرن میونخ کے مداحوں کے لئے خوشی کی بات یہ تھی کہ ان کی ٹیم نے چیمپئینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے سے پہلےلزبن کے خلاف جو دو میچ کھیلے ان کا مجموعی میزانیہ ایک کے مقابلےمیں 12 گول رہا۔