ایک کھرب روپوں کی بے قائدگیاں ہوئیں: ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل
7 مئی 2010گیلانی کا کہنا ہے کہ کرپشن کے اضافہ نے عدلیہ اور مسلح افواج کی گوڈ گورننس کو کمزور کر دیا ہے ۔ ڈوئچے ویلے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عادل گیلانی نے آڈیٹر جنرل آف پاکسان کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارتوں اور محکموں میں تین سو بتیس بلین روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں جبکہ مسلح افواج میں کرپشن دفاعی سودوں میں بے قاعدگیوں کا تناسب دو اعشاریہ پانچ بلین روپے تک ہے انہوں نے کہا کہ ایک اچھی بات یہ ہے کہ قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے گزشتہ دو برس میں پینتالیس بلین کی وصولیاں کی ہیں اور یہ رقم قومی خزانے میں جمع ہو چکی ہے ۔
عادل گیلانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’وفاقی وزیر برائے انصاف و قانون نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی رپورٹ پر اطمینان کی اظہار کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو کو قومی دولت لوٹنے والی شخصیات کے خلاف صرف کارروائی کی ہدایت کی ہے مگر کوئی عملی اقدامات اب تک نہیں کئے گئے ‘۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے چئیرمین نے سپریم کورٹ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کارپوریشنز ، اسٹیل ملز ، پی آئی اے ۔ اور ایل پی جی کے ٹھیکوں میں عدلیہ نے از خود نوٹس لے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ سپریم کورٹ مرپشن کے خلاف اقدامات میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ رینٹل پاور پلانٹ میں صرف دو ارب ڈالر کی کرپشن ہوئی ہے۔
رپورٹ رفعت سعید کراچی
ادارت کشور مصطفیٰ