ایک ایپ کے ذریعے عرب نوجوان کر سکتے ہیں اپنے کاروبار کا آغاز
تاريخ
3 اپریل 2017
خدیجہ ہموچی، مراکشی نژاد بیلجیم شہری ہیں۔ ان کا مشن ہے کہ وہ اپنی ایپ سیجال کے ذریعے عرب نوجوانوں کو نئی کمپنیاں بنانے سے متعلق معلومات فراہم کریں۔ خدیجہ سمجھتی ہیں کہ ذاتی کاروبار بہت سے عرب نوجوانوں کو شدت پسندی کے راستے کی طرف مائل ہونے سے روک سکتا ہے۔ نوجوان اس ایپ کے ذریعے مفت معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ وہ خود اپنی کمپنی کیسے بناسکتے ہیں۔