1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اینڈی مرے نے فیڈرر کو بھی ہرادیا

16 اگست 2010

کینیڈا میں کھیلے گئے روجرز کپ کے فائنل میں اینڈی مرے، روجر فیڈرر کو شکست دے کر ٹورانٹو ماسٹر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی مرےیو ایس اوپن کے لئے فیورٹ بن گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/OoN0
تصویر: AP

برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور سوئس کھلاڑی روجر فیڈرر کو سات پانچ اور سات پانچ سے شکست دی۔ اگرچہ بارش کی وجہ سے یہ میچ متاثر ہوا لیکن اینڈی مرے نے اپنا تسلسل برقرار رکھا اور جارحانہ گیم کا مظاہرہ کیا۔

Roger Federer
سوئس اسٹار کھلاڑی روجر فیڈررتصویر: AP

تیئس سالہ مرے ایسے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے رافاعیل نادال اور روجر فیڈرر کو ایک ہی ایونٹ میں شکست دی ہو۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں مرے نے ہسپانوی کھلاڑی نادال کو ہرایا تھا۔

ٹورانٹو ماسٹرٹائٹل کا دفاع کرنے ساتھ مرے، آندرے اگاسی کے بعد پہلے ایسے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، جس نے مسلسل دو بار یہ ٹائٹل جیتا ہو۔ اگاسی نے سن1995ء میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

دوسری طرفWTA ’سنساٹی اوپن‘ کے فائنل میں بیلجیم کی کِم کلائسٹر نے روسی کھلاڑی ماریا شاراپووا کو شکست دے کر یہ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ اتوار کے دن امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں کھیلے گئے اس میچ میں ستائیس سالہ کلائسٹر نے ایک ڈرامائی کھیل کے بعد تئیس سالہ شاراپووا کو دو چھ، سات چھ اور چھ دو سے ہرایا۔ خواتین کے سنگل مقابلوں میں کلائسٹر کی یہ 38 ویں کامیابی تھی۔

Kim Clijsters US Open Tennis Trophäe
بیلجیم کی کھلاڑی کِم کلائسٹرتصویر: AP

رپورٹ : عاطف بلوچ

ادارت : شادی خان سیف