1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایمرجنس کے ختم کئے جانے پر عالمی ردعمل

16 دسمبر 2007

پاکستان میں ایمرجنسی کے ختم کئے جانے اورآئین کی بحالی پر عالمی رہنماوں کی طرف سے اس کا خیرمقدم کیا گیاہے۔ یورپی یونین نے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYFw
یورپی یونین کے امور خارجہ کے سربراہ خاویر سولانا
یورپی یونین کے امور خارجہ کے سربراہ خاویر سولاناتصویر: AP

پاکستان میں ایمرجنسی اٹھائے جانے اور آئین کو بحال کئے جانے کے فیصلے کا عالمی رہنماوں نے خیرمقدم کیا ہے ۔ یورپی یونین کے امور خارجہ کے سربراہ خاویر سولانا نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اب واپس جمہوریت کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کو کوشش کرنی چاہئے کہ آئند ہ انتخابات کا انعقاد صاف و شفاف ہو۔ امر یکی حکومت کی طرف سے بھی ہنگامی حالت کے ختم کئے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ کینیڈا نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ ایک مثبت قدم ہے اور کہا کہ ایمرجنسی کے بغیر ہی آزادانہ اور صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم گورڈن براون نے صدر مشرف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ایمرجنسی کے خانمے کے فیصلے کو سراہا۔ ی دولت مشترکہ نے بھی پاکستان میں ایمرجنسی کے خاتمے اور آئین کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔