’ایلس اِن ونڈرلینڈ‘ کی باکس آفس پر کامیابی
15 مارچ 2010اس فلم میں جونی ڈیپ اور میا واسیکوسکا نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ عراقی جنگ کے پس منظر میں بننے والی میٹ ڈیمن کی فلم ’گرین زون‘ گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر رہی اور اسے 14.5 ملین ڈالر کی مایوس کن آمدنی ہوئی۔
تیسرے نمبر پر نو ملین ڈالر سے کچھ زائد کے ساتھ رومینٹک کامیڈی فلم ’شی اِز آؤٹ آف مائی لیگ‘ رہی ہے، جس کے بعد رابرٹ پیٹن سن کی رومینٹک ڈرامہ فلم ’ریمیمبر می‘ ہے، اور باکس آفس چارٹ پر اس کی آمدنی 8.28 ملین ڈالر ہے۔ نوجوانوں میں مقبول اداکار رابرٹ پیٹن سن اس سے قبل ٹولائٹ سیریز میں جلوہ گر ہوئے تھے۔
پانچویں نمبر پر آٹھ ملین ڈالر کے ساتھ ’شٹر آئی لینڈ‘ ہے۔ اس کے بعد ’آور فیملی ویڈنگ‘ کا نمبر ہے، جسے ساڑھے سات ملین ڈالر حاصل ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ’اواتار‘ کو باکس آفس پر 6.6 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ یہ فلم اب تک کی سب سے زیادہ آمدنی والی فلم ہے اور اسے تین آسکر ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔
رچرڈ گیئر کی ’بروکلین فائنسٹ‘ چار ملین ڈالر سے زائد حاصل کر کے ساتویں نمبر پر رہی ہے۔
نواں نمبر بروس ولس کی ’کوپ آؤٹ‘ کو ملا ہے جبکہ آمدنی کے اعتبار سے گزشتہ ہفتہ امریکی باکس آفس پر دسویں سب سے کامیاب فلم ’دی کریزیز‘ رہی۔
رپورٹ: ندیم گِل / خبررساں ادارے
ادارت: مقبول ملک