1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیا کے پانچ بہترین مصنفین کے ناموں کا اعلان

16 فروری 2011

بھارت، چین اور جاپان سے تعلق رکھنے والے پانچ مصنفین کو ایشیا کے سب سے بڑے ادبی اعزاز کے امیدواروں کی حتمی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/10HgQ
مونیکا علیتصویر: picture-alliance/dpa

The Man Asian Literary Prize نامی اس اعزاز کے لیے ہرسال ایشیا کے چندہ مصنفین کے ادبی فن پاروں کا تنقیدی جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس سال جن پانچ مصنفین کو امیدواروں کی حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے کہ ان میں 1994ء میں ادب کا نوبل انعام جیتنے والے جاپانی مصنف Kenzaburo Oe بھی شامل ہیں۔

دیگر میں بھارت سے تعلق رکھنے والے Manu Joseph اور تابش خیر، چین کے Bi Feiyu اور جاپان کے Yoko Ogawa شامل ہیں۔

منو جوزف کی کتاب ’Serious Man‘ پر انہیں اس اعزاز کا متوقع حقدار ٹہرایا گیا ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے ایسے شخص کی جستجو کا احاطہ کیا ہے، جو یہ جاننا چاہتا ہے کہ آخر اس کے سالے نے اپنی جان کیوں لی۔ تابش خیر کی کتابThe Things About Thugs میں انیسویں اور بیسوی صدی کے دوران برطانیہ اور برصغبر میں آباد لوگوں کے باہمی رابطوں اور ثقافتی تضاد کا احاطہ کیا گیا ہے۔

KENZABURO OE 1994 Nobel Laureate Winner Pictured at the launch of his book...
Kenzaburo Oeتصویر: picture-alliance/ dpa

چینی مصنف Feiyu کی کتاب، ’Three Sisters‘ دراصل روایتی چینی معاشرے کی عکاسی کرتی ہے۔ جاپانی مصنف اوگاوا کی کتاب ایک ایسی نوجوان لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو ایک پختہ عمر کے مرد کے عشق میں مبتلا ہوجاتی ہے۔

حتمی فاتح کو چننے والی جیوری کی رکن مونیکا علی جو کہ Brick Lane کی مصنفہ بھی ہے، نے جوزیف کی کہانی کو سنجیدہ مزاح قرار دیا ہے۔ مونیکا نے جاپانی مصنف Oe کو ان کے بھرپور اور پیچیدہ کام پر سراہا ہے۔ انہوں ہانگ کانگ میں منعقدہ اس تقریب سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ مونیکا لندن میں مقیم ہیں۔

مونیکا علی کے دو دیگر ساتھی ججز ہارورڈ بونیورسٹی سے وابستہ Homi K. Bhabha اور ایوارڈ یافتہ مصنف Hsu-Ming Teo ہیں۔ ایشیا کے بہترین مصنف کا یہ اعزاز جیتنے والے کا نام اگلے ماہ ہانگ کانگ میں عیاں کیا جائے گا۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں