1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیائی بیڈمنٹن چیمپیئن شپ: چینی کھلاڑی چھائے رہے

12 اپریل 2009

جنوبی کوریا ئی دارالحکومت سیئول کے نواح میں سوان کے مقام پر ایشیائی بیڈ منٹن چیمپئین شپ کے اتوار کے روز ہونے والے فائنل مقابلوں میں چینی کھلاڑی چھائے رہے۔

https://p.dw.com/p/HVQL
تصویر: www.speedminton.com

چینی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر تین ٹائٹل جیتے۔ اس چیمپئین شپ کے مردوں اور خواتین دونوں ہی سنگلز فائنل مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی چینی تھے۔

خواتین کا ڈبلز مقابلہ بھی چینی خواتین نے جیتا جبکہ مردوں اور خواتین کے مکسڈ ڈبلز میں حتمی کامیابی جنوبی کوریا کے انہی دو کھلاڑیوں کے حصے میں آئی جنہوں نے اسی شعبے میں گذشتہ اولمپک مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ یوں مردوں میں بیڈ منٹن کے نئے ایشیائی چیمپئین چین کے باؤ چُن لائی بنے اور خواتین کے مقابلوں میں یہ اعزاز چین ہی کی ژُو لِن کے حصے میں آیا۔

وومنز ڈبلز کا فائنل جیتنے والی چینی کھلاڑیوں میں ما جِن اور وانگ ژیاؤ لی شامل تھیں۔ بیڈ منٹن کے ایشیائی چیمپئین شپ مقابلوں کے انعقاد کا سلسلہ 1962 میں شروع ہوا تھا اور اس سال یہ پہلا موقع تھا کہ ان مقابلوں کی میزبانی جنوبی کوریا نے کی۔