1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران کے خلاف ٹرمپ کو ناکامی دیکھنا پڑے گی، خامنہ ای

عابد حسین
28 دسمبر 2017

ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی صدر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ امر اہم ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی جوہری ڈیل کو کئی مرتبہ ہدف تنقید بنا چکے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2q1yC
Iran Ayatollah Ali Khamenei, Oberster Religionsführer | Gespräch mit Studenten
تصویر: Reuters/Leader.ir

ایران کے اعلیٰ ترین مذہبی رہنما آیت اللہ العظمیٰ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی صدر نے جو معاندانہ پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے، وہ یقینی طور پر ناکامی سے ہمکنار ہو گی۔ خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ ایران سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کے دور حکومت سے زیادہ طاقتور اور مضبوط ہو چکا ہے۔

اسلامی عقائد کی خلاف ورزی، نرم رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ

حوثی باغیوں کے پاس بیلسٹک میزائل کیسے آئے؟

یمنی باغیوں کے لیے ایرانی میزائل: حوثیوں کی تردید

سعودی عرب سے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں، روحانی

خامنہ ای کا یہ بھی کہنا تھا کہ رونالڈ ریگن موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ طاقتور اور ہوشیار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے اداکار بھی تھے کیونکہ انہیں دھمکیاں دینے کا فن خوب آتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف ریگن نے عملی اقدام کرتے ہوئے ایک ایرانی طیارہ مار گرایا تھا۔ خامنہ ای کے مطابق ریگن اب مر چکے ہیں اور اُن کے عقیدے کے مطابق وہ اپنے اعمال کے جواب دہ اللہ کے سامنے ہیں۔

USA - Präsident Trump - Jahresrückblick
خامنہ ای نے امریکی صدر کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے پالیسی میں لائی جانے والی تبدیلی کی مذمت بھی کیتصویر: Getty Images/AFP/S. Loeb

ایرانی لیڈر نے موجودہ ایران کو ریگن کے دور سے زیادہ طاقتور اور ہوشیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے ملک نے کئی شعبوں میں بے پناہ ترقی کی ہے۔ سپریم لیڈر نے امید کا اظہار کیا کہ آج کی تہران حکومت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں بھی اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے گی اور امریکی صدر کی ایسی کوششیں پوری نہیں ہوں گی کہ ایران اپنی ترقی کے راستے سے ہٹ جائے۔

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ملکی ٹیلی وژن پر تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے پالیسی میں لائی جانے والی تبدیلی کی مذمت بھی کی۔ امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل تجربات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تہران حکومت کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ رواں برس اکتوبر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری ڈیل کی سالانہ توثیق سے انکار کر دیا تھا۔ دوسری جانب اُن کے اس اقدام پر برطانیہ اور یورپی یونین نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جوہری ڈیل کا دفاع کیا تھا۔