1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہونے کے موڈ میں نہیں

20 فروری 2007

ایران نے اگر اپنے ایٹمی پروگرام پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے نہ روکا تو اقوام متحدہ کی جانب سے اسے سنگین اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYHc
تصویر: AP

21 فروری کو اقوام متحدہ کی جانب سے تہران کو دی جانے والی مہلت ختم ہو رہی ہے۔ یہ مہلت ایران کو اس لئے دی گئی تھی کہ وہ مقررہ مدت تک اپنے ایٹمی پروگرام پر نظر ثانی کرے مگرحکومتی رویے میں اب تک ذرا بھی لچک دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔ صدر احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام سے دستبردار نہیں ہو گا اور روحانی پیشوا آیت اللہ خامنائی نے کہا ہے کہ ایران کو دیگر ممالک کی طرح پر امن ایٹمی توانائی کے حصول کا حق حاصل ہے۔