1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران اور روس کے درمیان معاہدہ

26 ستمبر 2006

روس اور ایران نے کل ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت آئندہ سال بوشہر میں ایران کا پہلاایٹمی بجلی گھر کام کرنا شروع کر دے گا۔ روس کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے چئیر مین سرگئی کریانکو نے گزشتہ روز ایران کی ایٹامک انرجی کے سربراہ غلام رضاآقا زادے سے بو شہر کے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کے سلسلے میں بات چیت کی تھی جو روس کے زیر نگرانی تیار ہو رہا ہے۔سرگئی کریانکو کا کہنا ہے کہ یہ ایٹمی بجلی گھر ستمبر 2007 میں کام کرنا شروع

https://p.dw.com/p/DYJ4
ایران کی ایٹامک انرجی کے سربراہ غلام رضا آقا زادہ
ایران کی ایٹامک انرجی کے سربراہ غلام رضا آقا زادہتصویر: AP

کرے گا لیکن اس کے لئے جوہری ایندھن 6 ماہ کے اندر اندر فراہم کیا جائے گا۔ایران س سے پہلے روس سے اس بات کی شکایت کر چکا ہے کہ اس نے بو شہر کے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر میں سستی رفتاری کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔