1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

اڑسٹھ روز تک روزہ، بھارت کی تیرہ سالہ لڑکی ہلاک

بینش جاوید
10 اکتوبر 2016

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کم عمر لڑکی کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہی ہےجو مذہبی عقیدے کے تحت 68 روز تک روزہ رکھنے کے بعد ہلاک ہو گئی۔

https://p.dw.com/p/2R5Yj
Jainismus
تصویر: picture alliance/AP Photo/N. Ut

نیوز ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس اس تیرہ سالہ لڑکی کے والدین سے اس بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس انسپکٹر ایم ماتایا نے کہا  کہ بچوں کے حقوق پر کام کرنے والی ایک تنظیم کی شکایت موصول ہونے کے بعد اس کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس تیرہ سالہ بچی نے 68 روز تک روزہ رکھا۔ روزہ کھولنے کے دو روز بعد یہ لڑکی تین اکتوبر کو ہلاک ہو گئی تھی۔

اس بچی کا تعلق قدیم جین مذہب سے ہے جو امن کا درس دیتا ہے۔ اس مذہب کے تحت ایک رسم کے باعث اس بچی نے اتنا طویل روزہ رکھا۔ اس بچی کے والد لکشمی چاند کا کہنا ہے کہ اس روزے میں اسے کھانا ممنوع تھا لیکن اسے پینے کی اجازت تھی۔ جب اس کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو اسے  ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

لکشمی چاند نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ ان کی بیٹی کو زبردستی روزہ رکھوایا گیا۔ لکشمی چاند نے اے پی کو بتایا،’’ وہ ایک جین نن بننا چاہتی تھی اور اس سے پہلے بھی دو مرتبہ روزہ رکھ چکی تھی۔‘‘