1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے: انضمام الحق

5 اکتوبر 2008

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے آئی سی ایل میں ایک مرتبہ پھر اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم کیا ہے۔ آئی سی ایل کے لئےپاکستانی لاہور بادشاہ کی ٹیم انضمام کی سربراہی میں پیر کے دن بھارت روانہ ہو رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/FUK4
تصویر: www.indiancricketleague.in

دنیائے کرکٹ کی سٹائلش اور مایہ ناز بیٹسمین انضمام الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت میں ہونے والی انڈین کرکٹ لیگ آئی سی ایل میں ایک مرتبہ دوبارہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

دس اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں شرکت کے لئے پاکستانی کھلاڑی انضمام الحق کی سربراہی میں پیر کو بھارت روانہ ہوں گے۔

لاہور بادشاہ جو پچھلے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک پہنچی تھی اس بار آٹھ ٹیموں سے نبرد آزما ہو گی۔ واضح رہے کہ آئی سی ایل کے گزشتہ ٹورنامنٹ میں انضمام الحق کی سربراہی میں لاہور بادشاہ کی ٹیم فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔ تاہم اس بار انضمام نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اس مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔

لاہور بادشاہ کے کوچ اور پاکستان کے سابق سٹار کرکٹر اور کپتان معین خان نے کہا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں عبدالرزاق، توفیق عمر ، شبیر احمد اور حسن رضا بھی دیگر ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

معین خان نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ آئی سی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے دروازے کھول دینے چاہئے۔