1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اپریل میں ہمارے انعامی مقابلے کا سوال

4 اپریل 2008

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نے اپریل میں بھی اپنے سامعین کے لئے ماہانہ انعامی مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔ اس مرتبہ بھی کئی خوبصورت اور قیمتی انعامات آپ کے منتظر ہیں اور مقابلے میں شمولیت کے لئے آپ کو ہمارے صرف ایک سوال کا درست جواب دینا ہوگا۔

https://p.dw.com/p/DiPm

سوال: یورپی یونین کی مارچ کے وسط میں منعقدہ سربراہی کانفرنس میں ایک نئی بین الاقوامی تنظیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس تنظیم کا نام کیاہے؟

ایشیائی یونین امریکی یونین یا بحیرہ روم کے علاقے کی یونین!

اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں تو اس سوال کا جواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ آپ اپناجواب ایک پوسٹ کارڈ ، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی روانہ کر دیجئے۔

انعام جیتنے والوں میں ایک ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ جیتنے والوں کا انتخاب اس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے ہو گا۔ مقابلے میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ 30 اپریل ہے۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پر روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔