1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اولمپک 2008

6 مارچ 2008

بیجنگ میں اس سال منعقد ہونے والے اولمپک گیمز میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے لئے ایک نیا ضابطہ اخلاق تیار کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو یکسان سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

https://p.dw.com/p/DYMH
تصویر: AP

چین میں اولمپک مقابلوں کے دوران عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کو کوئی خصوصی سہولیات مہیا نہیں کی جائیں گی۔ اس بات کا فیصلہ اولمپک کمیٹی نے کیا۔ کمیٹی کے مطابق دنیا بھر سے آئے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو یکسان قسم کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ یہ مسئلہ اس وقت سامنے آیا کہ جب ٹینس کہ مشہور زمانہ کھلاڑی Roger Federer نے کہا کہ وہ اولمپک سٹی میں دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ قیام کرنا پسند نہیں کریں گے۔

اولمپکس میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں کے بنائے جانے والے اولمپک سٹی میں دنیا کے پانچ اہم مذاہب کی عبادت گاہوں تیار کی گئیں ہیں۔ تا کہ کھیلوں کے دوران ان کی تمام مذہبی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ساتھ ہی مسلمان کھلاڑیوں کے لئے حلال خوراک کی فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ اولمپک سٹی میں قائم کی جانے والی عارضی مساجد کے لئے عربی اور انگریزی بولنے والے پیش امام بھی موجود ہونگے۔ جبکہ اولمپک سٹی میں چین کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں ۔