1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اوباما کے وزراء کون ؟

20 نومبر 2008

نومنتخب امریکی صدر باراک اوباما ان دنوں نئی واشنگٹن حکومت کے لیے ممکنہ وزرا کے ناموں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

https://p.dw.com/p/Fywu
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی حکام نے کہا ہے کہ ایریزونا کی خاتون گورنر Janet Napolitano ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزارت کے لیے ایک مضبوط اُمیدوار ہیںتصویر: AP

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی حکام نے کہا ہے کہ ایریزونا کی خاتون گورنر Janet Napolitano ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزارت کے لیے ایک مضبوط اُمیدوار ہیں تاہم اس ‌حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

امریکی محکمہ برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی کانگریس نے ستمبر2001 میں امریکہ پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد قائم کیا تھا اور اس کا بنیادی کام داخلی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

Barack Obama und Joe Biden
امریکی محکمہ برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی کانگریس نے ستمبر2001 میں امریکہ پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد قائم کیا تھا اور اس کا بنیادی کام داخلی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔تصویر: AP

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے اپنی اہلیہ ہلری کلنٹن کو وزیر خارجہ بنائے جانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہلری وزیر بنتی ہیں تو وہ اپنی صدارتی لائبریری اور بل کلنٹن فاؤنڈیشن کو 250 ملین ڈالر دینے والے ڈونرز کے نام ظاہر کردیں گے تاکہ ہلری کے وزیر خارجہ بننے کی صورت میں مفادات کا کوئی تصادم نہ ہو۔

سینیٹر Gilbert Baker کا کہنا ہے کہ ہلری کلنٹن کے امریکی وزیر خارجہ بننے سے کوئی تنازعہ پیدا نہیں ہوگا اور اس اہم عہدے کے لیے ہلری بہترین امیدوار ہیں۔ سینیٹر بیکر نے کہا کہ کابینہ میں وہ ایک ‍حقیقی اسٹار کی مانند ہوں گی جبکہ دُنیا کے لیے وہ ایک اہم شخصیت ہوں گی۔

ڈیموکریٹک پارٹی ذرائع کے مطابق باراک اوباما نے سابق سینیٹر Tom Daschle کو وزیر صحت بننے کی پیش کی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے باقاعدہ اعلان ابھی سامنے نہیں آیا۔ اوباما نے اپنی انتخابی مہم کے دوران صحت عامہ کی سستی سہولتیں فراہم کرنے پر زور دیا تھا جس کے بعد 20 جنوری سے ان کی قیادت میں نئی انتظامیہ میں وزارت صحت کا قلمدان انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

انتخابی مہم کے دوران اوباما کے معاون مالیاتی ماہرین کی قیادت کرنے والی Penny Pritzker کو وزیر تجارت کے عہدے کے لیے نومنتخب امریکی صدر کا پسندیدہ انتخاب قرار دیا جا رہا ہے۔ Pritzker ارب پتی خاتون ہیں اور ان کا تعلق حیات ہوٹل گروپ قائم کرنے والے شکاگو کے ایک خاندان سے ہے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ڈپٹی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے اوباما کے ممکنہ امیدوار قرار دیا جا ررہا ہے۔