1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اوباما نے امدادی پیکیج پر دستخط کر دئے

18 فروری 2009

نئے امریکی صدر باراک اوباما نے بالآخر 787 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج پر دستخط کردئے ہیں۔ اس مالی پیکیج کا بنیادی مقصد امریکہ میں 35 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا اور صارفین کے کھوئے ہوئے اعتماد کو بحال کرنا ہے۔

https://p.dw.com/p/Gwsn
نئے امریکی صدر مالیاتی بحران سمیت کئی طرح کے چیلینجز سے بیک وقت نبرد آزما ہیںتصویر: AP

رواں سال بیس جنوری کو صدر کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالنے والے باراک اوباما کے لئے یہ اقتصادی پیکیج انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اقتصادی منصوبے پر دستخط کرنے کے حوالے سے باراک اوباما نے کہا: ’’میں یہ تاثر ہرگز نہیں دینا چاہتا ہوں کہ آج ہمارے تمام معاشی مسائل حل ہوگئے ہیں لیکن یہ امریکی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا ریکوری پیکیج ہے۔‘‘ رپبلکنز نے تاہم اس پیکیج پر تنقید کی ہے۔

Bildgalerie Genfer Autosalon 2006 - 01 von 12
جنرل موٹرز سمیت کئی کارساز ادارے تاریخی مالیاتی بحران کا شکار ہیںتصویر: dpa - Bildfunk

ایک طرف امریکہ میں اس مالی پیکج کے ذریعے روزگار کے نئے مواقعے پیدا کرنے کی بات ہو رہی ہے تو دوسری جانب موٹر ساز ادارے اپنی بدحالی کا رونا رونے میں مصروف ہیں۔ موجودہ مالیاتی بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی کارساز صنعت دنیا بھر میں گاڑیوں کی کھپت میں ریکارڈ کمی کے بعد مالی اعتبار سے انتہائی درگروں صورت حال کا شکار ہیں۔

Obama Konjunkturpaket Ansprache vor Führenden der Wirtschaft 13.02.2009
اوباما وائٹ ہاؤس میں کاروباری حضرات سے خطاب کے دورانتصویر: AP

امریکی موٹر ساز کمپنی جنرل موٹرز نے کہا ہے کہ اسے موجودہ مالی خسارے سے بچنے کے لئے مزید تقریباً 23 ارب ڈالرز کی امداد کی ضرورت ہے۔ جنرل موٹرز نے دنیا بھر میں سینتالیس ہزار ملازمتیں ختم کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔

امریکہ کی سب سے بڑی موٹر ساز کمپنی نے منگل کو کہا کہ وہ اپنے بعض کارخانے بھی بند کرے گی۔ جنرل موٹرز کے چیئرمین اور چیف ایکزیکٹیو Rick Wagoner نے کہا کہ موٹر ساز صنعت کے موجودہ بحران کے حل کے لئے ایسے اقدامات اُٹھانے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔