انگلینڈ کے سٹار کرکٹر اینڈریو فلنٹ آف نیوزی لینڈ سیریز سے باہر
28 مئی 2008انگلینڈ کے سٹار آل راونڈر اینڈریو فلنٹ آف ، انجیری کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہیں ، ان کے بارے میں اطلاع ہے کہ شائد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ بین الاقوامی ایک روز میچوں کی سیریز کے ساتھ اکلوتے ٹوینٹی ٹوینٹی میں بھی نہ کھیل سکیں۔ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ وہ ایک روزہ میچوں سے قبل فٹ ہو جایئں گے لیکن گزشتہ روز انہوں نے خود اعتراف کیا کہ وہ ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہیں اور recovery کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جلدی فٹ ہو جایئں اور قومی کرکٹ ٹیم میں واپس آجایئں لیکن انہوں نے مزید کہا کہ وہ مکمل فٹ ہو کر ہی ٹیم میں آیئں گے کیونکہ وہ اپنی ٹیم اور خود کو اپنی خراب کارکردگی سے مایوس نہیں کرنا چاہتے۔
تاہم اطلاعات کے مطابق اینڈریو فلنٹ آف جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والی سیریز تک دوبارہ فٹ ہو جایئں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ ایک روزہ میچوں اور ٹوینٹی ٹوینٹی کے لئے جمعے کے دن سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کرے گا۔
انگلینڈ کے دورے پر آئی ہوئی نیوزی لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار ہے۔ ابھی تک دو ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ تیسرااور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ نو جون سے شروع ہو رہا ہے ۔