1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انگلینڈ بھارت ٹیسٹ سیریز تاحال ایک معمہ

30 نومبر 2008

انگلش کپتان کے بعد اب بورڈ کے سربراہ نے بھی ٹیسٹ سیریز کو کھلاڑیوں کی رضامندی سے مشروط کر دیا۔

https://p.dw.com/p/G61X
للیت مودی کا کہنا تھا بھارت میں کرکٹ سرگرمیاں بھی پاکستان کی طرح متاثر ہو سکتی ہیں

انگش بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل Hugh Morris نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لئے کھلاڑیوں کو مجبور نہیں کیا جا سکتا اور دورہ بھارت کا فیصلہ کھلاڑی کریں گے۔ وطن واپسی پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم صرف اس صورت میں بھارت جانے کی پابند ہے اگر بھارتی حکام سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے خدشات ختم کرنے میں کامیاب رہے۔

India Shooting England
ٹیسٹ سیریز کے لئے کھلاڑیوں کو مجبور نہیں کیا جا سکتا اور دورہ بھارت کا فیصلہ کھلاڑی کریں گے۔تصویر: AP

دوسری طرف بھارتی بورڈ کے نائب صدر للیت مودی نے کہا کہ دہشت گردی کے نتیجے میں انٹرنیشنل کرکٹ سے محرومی بھارت میں کرکٹ سرگرمیوں کے لئے شدید نقصان کا باعث ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2008 میں بنگلور،احمدآباد، گوہاٹی اور دہلی کے بعد ممبئی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں جس پرسنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی مانند سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بھارت کا بھی بین الاقوامی کرکٹ سے محروم ہونا قابل فہم ہے۔

للیت مودی نے کہا : ہمیں یہ امریقینی بنانا ہوگا کہ ہم جوسیکیورٹی اقدامات کررہے ہیں وہ بہترین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔ اسی لئے انگلینڈ کی ٹیم واپس چلی گئی تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز کےلئے دوبارہ بھارت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ انگلش بورڈ کی درخواست پرممبئی میں طے کردہ دوسرا ٹیسٹ چنائی منتقل کردیا گیا ہے۔


اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم بنگلورسے ہفتے کی صبح واپس وطن روانہ ہوگئی۔ انگلش ٹیم کو جمعہ کی رات سخت حفاظتی انتظامات میں اڑیسہ سے بنگلورلایا گیا تھا اور بنگلور کا وہ ہوٹل جہاں ٹیم نے قیام کیا، رات بھر سینکڑوں پولیس اہلکاروں سینکڑوں پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں تھا۔

انگلینڈ کے کپتان کیون پیٹرسن نے ایک برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مختلف ٹی وی چینلز پر ممبئی کے ہوٹلوں میں، جہاں دوہفتے بعد انہیں بھی قیام کرنا تھا خون اور لاشیں دیکھ کر کھلاڑی بڑے جزباتی دھچکے کی کیفیت میں ہیں۔

انگلش کپتان نے کہا کہ انگلینڈ میں کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور دوست احباب بھی سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کےلئے دوبارہ بھارت آنے کا فیصلہ کھلاڑی خود کریں گے اوران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتا۔