1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انڈین پریمیر لیگ دلچسپ مرحلے میں

Geelani, Gowhar24 مئی 2008

چوبیس مئی کو دہلی ڈیئر ڈیئویلز نے ممبئی انڈینز کو دلّی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر ایک کانٹے دار مقابلے میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو ایک بار پھر زندہ کردیا۔

https://p.dw.com/p/E5WV
کرکٹ بال

ممبئی نے دلّی کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اووروں میں سناتھ جے سوریہ اور رابن اُتھپا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 176رن بنائے۔

وریندر سہواگ کی کپتانی میں ٹیم دلّی نے زبردست آغاز کیا لیکن ساتھ ہی وکٹیں بھی گنوادیں۔ بعد اذاں دنیش کارتک اور منوج تواری نے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ بروقت فارم میں آنے والے یہ دونوں ہی بلے باز مطلوبہ اوسط سے سکور کرتے گئے اور پھر آخر کے مشکل لمحات میں فرویز مہاروف نے کارتک کا خوب ساتھ نبھایا اور اس طرح دلّی نے یہ میچ جیت دو اہم پواٴنٹس حاصل کئے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتک نے بتیس گیندوں میں چھپن رن بنائے اور وہ آخر تک ناٹ آٴوٹ رہے۔ انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ دلّی اپنے تمام چودہ لیگ میچ کھیل کر پندرہ پواٴنٹس حاصل کرچکا ہے جبکہ چنئی اور ممبئی کے پاس بالترتیب چودہ اور بارہ پواٴنٹس ہیں۔ چنئی کو ابھی ایک اور میچ کھیلنا ہے جبکہ ممبئی کو دو لیگ میچ کھیلنے ہیں۔

راجستھان رویلز اور کنگس پنجاب پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ راجستھان کے پاس بیس جبکہ پنجاب کے پاس اٹھارہ پواٴنٹس ہیں۔ دلّی‘ ممبئی اور چنئی میں سے کوئی دو ٹیمیں سیمی فائنل تک پہنچ سکتی ہے۔ کولکتہ ناٴٹ رائیڈرز‘ بنگلور اور دکن چارجرز کی ٹیمیں لیگ سے باہر ہوچکی ہے۔