1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انعامی مقابلہ جنوری فروری 2007ء

12 جنوری 2007

شعبہء اردو کے تازہ انعامی مقابلے کی تفصیلات: اس بار بھی کئی قیمتی اور خوبصورت انعامات آپ کے منتظِر ہیں، جن کے لئے آپ کو صرف ہمارے ایک سوال کا درست جواب دینا ہو گا۔

https://p.dw.com/p/DYOq
تصویر: AP

سوال : گروپ جی ایٹ G-8 میں مغربی دُنیا کے سات اہم ترین صنعتی ملکوں امربکہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور جاپان کے ساتھ ساتھ روس بھی شامل ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ موجودہ ششماہی میں اس گروپ کی صدارت کے فرائض کون سا ملک سرانجام دے رہا ہے۔

جاپان جرمنی یا اٹلی ؟

اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں تو اس سوال کا جواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہو گا۔ آپ اپنا حل ایک پوسٹ کارڈ یا اپنے خط کے ساتھ کسی علٰیحدہ کاغذ پر لکھ کر یا پھر ای میل کے ذریعے آج ہی روانہ کر دیجئے۔

فیصلہ اِس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے ہو گا۔ جیتنے والوں میں تقسیم کئے جائیں گے، دو ریڈیو سَیٹ اور متعدد دیگر قیمتی انعامات۔

اِس انعامی مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ ہے : 28 فروری۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا پھر براہِ راست بون کے پتے پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اِس وَیب سائیٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ ہر روز ہماری نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔

اور ہر مہینے شاندار اور قیمتی انعامات جیتنے کا ایک اور موقع :

ڈوئچے وَیلے کے انگریزی پورٹل ساؤ‎تھ ایشیا ڈی ای پر

یا پھر نیچے دئے ہوئے www لِنک Southasia Quiz پر جائیے
اور صرف ایک سوال کا درست جواب دے کر جیتئے،

ایک ٹرانزسٹر ریڈیو اور کئی دیگر قیمتی انعامات

دیر کیوں؟