1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اندور: بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے دی

17 نومبر 2008

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اندور میں آج کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے یوراج سنگھ کی سنچری اور بہترین بولنگ کی بدولت 54 رنوں سے فتح حاصل کرلی۔

https://p.dw.com/p/FwbC
یوراج سنگھ اس سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں بہترین کھلاڑی رہےتصویر: AP

دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی سات میچوں پر مبنی محدود اووروں کی اس سیریز میں بھارت نے فی الحال دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔ بھارت نے ٹا س جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں 292 رنز سکور کئے۔

بھارت کی طرف سے یوراج نے 118، گوتم گھمبیر نے 70، جبکہ یوسف پٹھان نے محض انتیس گیندوں پر جارحانہ پچاس رنز بنائے۔ انگلینڈ کے نوجوان فاسٹ بولر سٹیوٹ براڈ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 238 رنز پر سمٹ گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے اویس شاہ نے نصف سنچری بنائی۔ یوراج سنگھ کو ان کی سنچری اور چار وکٹوں کے لئے مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ راجکوٹ میں سیریز کے پہلے میچ میں بھی یوراج نے سنچری سکور کی تھی اور اُس میچ میں بھی انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔