1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امیدوں پر پانی

Ishaq, Adnan6 جولائی 2008

پاکستان کی نئی جمہوری حکومت کے 100 دن مکمل ہو گئے لیکن اس دوران وہ کچھ بھی نہ ہو سکا کہ جس سے عام شہری کو فائدہ پہنچتا۔

https://p.dw.com/p/EXN4
تصویر: AP

پاکستان میں یہ تاثرعام ہےکہ نئی جمہوری حکومت اپنے پہلے سو دنوں میں عوامی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے 29 مارچ کو حلف اٹھاتے وقت جو پہلے سو دنوں کا جو پلان دیا تھا۔ وہ پلان ہی رہا۔ عوام کی حالت بہتر بنانےکہ جو وعدےکئے تھے وہ وعدے ہی رہے۔ حکومت مزدورں کے لئےاعلان کردہ کم سے کم معاوضےپرعمل درآمد کرانے اوربے روزگاری کو کم کرنےمیں ناکام رہی ہے۔ عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور معذول عدلیہ کی بحالی جیسے مسائل کے حل کے لئے بھی حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدام سامنے نہیں آیا ہے۔