1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی صدر بش کاجرمنی میں آڑے ہاتھوں استقبال

10 جون 2008

امریکی صدر جورج ڈبلیو بش اپنے دور صدارت میں اپنے آخری دورہ یورپ پر جرمنی پہنچے تو ان کا سرد مہری سے اتقبال کیا گیا اور کئی سیاستدانوں نے ان پرتنقید کی اور کہا کہ جب وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوں گے تو وہ سکھ کا سانس لیں گے۔

https://p.dw.com/p/EHBF
صدر بش کی جرمنی آمد پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےتصویر: AP

جرمنی کی ایک بڑی عوام امریکی صدر کو جارحیت اور جنگ کا حامی مانتی ہے۔ یہاں لوگوں کا کہنا ہے کہ صدر بش نے جرمنی کو بھی اپنے ساتھ عراق جنگ میں دھکیلا ہے اور جب وہ اپنی صدارت کی مدت پوری کریں گے تو وہ بہت خوش ہوں گے۔

کہا جا رہا ہے کہ صدر بش اپنے پانچویں دورہ جرمنی کے دوران جرمن سیاستدانوں اور عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے یہاں آئے ہیں۔ لیکن نہ صرف سیاستدانوں بلکہ عوام کی طرف سے ان کا کوئی خاص استقبال نہیں کیا گیا۔

صدر بش کی جرمنی آمد کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے برلن سے کشور مصطفی کی رپورٹ سنئے۔