1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی انتخابات اور پاکستانی بک میکرز

رفعت سعید، کراچی4 نومبر 2008

پاکستان میں معاملہ بازارحصص کا ہو یاکسی بھی نوعیت کے کھیل کا، سٹہ ضرورہوتاہے۔ لہذا امریکی انتخابات میں بھی سٹے باز سرگرم ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/FnKX
امریکہ میں ہونے والے صدارتی الیکشن پرجہاں دنیا بھرکی نظرہے وہیں ان الیکشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی سمیت پاکستان بھرکے بکی بھی اس الیکشن میں سرگرم ہوگئے ہیںتصویر: AP

اطلاعات کے مطابق اس الیکشن کی کوریج کرنے کے لیے خصوصی طورپرلیاقت آباد ٹاؤن ، گلبرگ ٹاؤن، صدر ٹاؤن کے مختلف علاقوں اور کلفٹن ٹاؤن میں فلیٹ اورمکانات کرائے پر لیے گئے ہیں جہاں پرٹیلیفون کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں اوربڑی بڑی LCD اسکرینیں بھی لگائی گئی ہیں۔ یہاں بیٹھ کر سٹے باز الیکشن کی کوریج دیکھیں گے اوربڑی بڑی رقوم داؤ پرلگائیں گے۔ ذرائع نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ ان ’بک میکرز‘ کے پرانے ٹھکانوں سے پولیس بھی واقف ہے۔ امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزدامیدوار باراک اوباما اورری پبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار جان مککین کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

USA Präsidentschaftswahlen McCain und Obama Buttons
سٹے بازوں نے ان اتخابات کی کوریج دیکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔تصویر: AP

ذرائع کے مطابق سٹے بازوں نے اس وقت کروڑوں روپے باراک اوباما پر لگائے ہوئے ہیں اور Book-makers کے مطابق باراک اوباما اب تک ان الیکشنز کےفیورٹ امیدوار ہیں۔ ایک سٹے باز نے کہا: ’’اوباما پرجوبھاؤچل رہاہے وہ 70 پیسے ہے جبکہ جان میک کین پر یہ بھاؤایک روپے 30پیسے ہے۔‘‘

ذرائع کے مطابق سٹے بازوں نے75فیصد رقم اوباما کی جیت پر لگائی ہوئی ہے۔ اس الیکشن میں جوئے کے لیے بک میکروں نے انڈیا میں شرما گروپ اوردبئی میں فیصل اورمرچنٹ نامی بڑے سٹے بازوں سے رابطے کر رکھے ہیں۔ جہاں تمام رقوم ادا کی جائیں گی۔

بک میکر کی تلاش میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارنے شروع کر دئیے ہیں۔