1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

الجزیرہ میں بم دھماکے

11 دسمبر 2007

الجزائر کے دارلحکومت الجزیرہ میںدو مختلف بم حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر60 سے زائد ہو گئی ہے۔ اس تعداد میں اضافہ ہوتے کی توقع ہے۔

https://p.dw.com/p/DYG0
تصویر: picture-alliance / dpa

الجزائر کے دارلحکومت الجزیرہ میںدو مختلف بم حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر60 سے زائد ہو گئی ہے۔ الجزیرہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ، بین اکنون کے علاقے میں ، پہلا دھماکہ سپریم کورٹ کی عمارت کے باہرایک بس کے قریب ہوا ، جس میں یونیورسٹی کے طلبا ءسوار تھے۔ اس کے تھوڑی دیر کے بعد اسی علاقے میں ایک کار ، ا قوام متحدہ کے ہائی کمیشن کی عمارت کے قریب دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکوں کے بعد شہر بھر میں مواصلاتی نظام درم بھرم ہو گیا جس کی لوگوں کو تفصیلات جاننے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دھاکوں کے بعد ہر طرف انسانی اعضاءبکھرے پڑے تھے۔

ان دھماکوں میں اقوام متحدہ میں کام کرنے والا ایک شخص کے ہلاک اور 13 کارکنوں کے ساتھ رابطہ منقطع ہونے کی اطلاع ہے۔دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بیشتر کی حالت کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔ تازہ بم حملوں کو سن 1990کے بعد ملک میں بدترین دہشت گردی کی کاروائی قرار دیا جا رہا ہے۔ابھی تک حملوں کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔