افغانستان میں زلزلہ، کم از کم 19 ہلاک
17 اپریل 2009امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار اور ملحقہ علاقوں میں ایک گھنٹے کے وقفے سے درمیانے درجے کے زلزلے کے دوجھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سیکل پر زلزلے کی شدت 5.5 اور 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے دو گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
کابل میں افغانستان حکومت کے ایک ترجمان Zemarai Bashari نے ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ زلزلہ کی وجہ سے دارالحکومت کابل سے 50 میل دور مشرقی صوبہ ننگرھار میں19 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کی تعداد کم از کم 20 ہے۔
زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی پاکستان کی سرحد کے نزدیک واقع افغان صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں ہوئی۔ اس علاقے میں کم از کم 100 تابہ ہوئے ہیں۔