چِمفُن شِی ان بن مانسوں کا ایک مرکز ہے جنھوں نے شکاریوں کے ہاتھوں اپنے والدین یا اہل خانہ کو کھو دیا ہے۔ اس مرکز میں بن مانسوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھا جاتا ہے۔ بن مانسوں کو تحفظ کی شدید ضرورت اس لیے بھی ہے کیوں کہ دنیا بھر میں ان کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔