1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افتخار چوہدری کے اہل خانہ کی نظربندی ختم ؟

3 مارچ 2008

اس وقت پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں ہلچل دیکھنے میں آئی کہ جب سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اہل خانہ کی نظر بندی ختم کئے جانے کی خبر نے گردش کرنا شروع کیا۔

https://p.dw.com/p/DYEK
تصویر: AP
  • بیشتر ملکی ذرائع ابلاغ نے جب معذل کئے گئے چیف جسٹس کے اہل خانہ کی نظری بندی ختم کئے جانے کی خبر کو Breaking News کے طور پر نشر کیا تو دارلحکومت میں ایک بھونچال سا آگیا۔ وکلاءبرادری سمیت سول سوسائٹی کے ارکان اور سابق چیف جسٹس کے رشتہ دار سب ہی ججز کالونی کی طرف رواں دواں ہو گئے۔ نشر کی جانے والی خبر کے مطابق معذول چیف جسٹس کے اہل خانہ کی نظر بندی کو ختم کرتے ہوئے انہیں گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دے دی گئی ۔ لیکن جب سب لوگ معذول چیف جسٹس کے گھر کے قریب پہنچے تو کہانی کچھ اور ہی نظر آئی ۔ پولیس اسی طرح رکاوٹیں لگائے کھڑی ہوئی تھی اور کسی کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔ اس موقع پر وکلاءبردادری نے احتجاج کرتے ہوئے صدر مشرف کے خلاف نعرے بازی کی۔ جب مظاہریں نے خار دار تار کی باڑ ہٹانے کی کوشش کی تو مظاہریں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس تے آنسو گیس کا استعمال کیا۔