1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسپیڈ بوٹ پیلیگیرینی کی ورلڈ چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی

29 جولائی 2011

اٹلی کی معروف پیراک فیدیریکا پیلیگیرینی نے چین کے شہر شنگھائی میں اپنے ملک کے لیے دو طلائی تمغے جیت کر پیراکی میں اپنی عالمی شہرت کو مزید دوام بخشا ہے۔ روم ورلڈ چیمپیئن شپ میں انہیں اسپیڈ بوٹ کا نام دیا گیا تھا۔

https://p.dw.com/p/125rQ
فیدیریکا پیلیگیرینیتصویر: AP

پیراکی کی عالمی چیمپیئن شپ کے دو سو اور چار سومیٹرمقابلوں میں اٹلی کی حسین فیدیریکا پیلیگیرینی نے اپنی شہرت کے عین مطابق اپنے ملک اٹلی کے لئے انفرادی مقابلوں میں دو گولڈ میڈل جیتے۔ یہ مقابلے 24 اور 27 جولائی کو مکمل ہوئے ۔ روم منعقدہ ورلڈ چیمپیئن شپ سے قبل عالمی مقابلوں میں چار سو میٹر ڈسپلن میں کبھی کسی خاتون پیراک نے چار منٹ سے کم وقت میں مقابلہ نہیں جیتا تھا۔

روم عالمی چیمپئن شپ میں فیدیریکا پیلیگیرینی کو یہ اعزاز حاصل ہوا تھا کہ انہوں نے چار سو میٹر ڈسپلن میں خاتون پیراک کے طور پر یہ مقابلہ چار منٹ سے کم وقت میں جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ شنگھائی میں انہوں نے چارمنٹ سے چار سیکنڈ زیادہ وقت لیا۔ فیدیریکا پیلیگیرینی روم سمیت سارے اٹلی میں ایک پسندیدہ شخصیت تصور کی جاتی ہیں۔ ماڈلنگ میں بھی انہیں پسند کیا جاتا ہے۔

پیراکی میں گولڈ میڈلز کا انبار لگانے والے امریکی پیراک مائیکل فیلپس نےاب تک کے مقابلوں میں صرف ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔ شنگھائی میں جاری چودھویں پیراکی ورلڈ چیمپیئن شپ میں امریکی اتھلیٹ فیلپس نے دو چاندی کے تمغے بھی جیتے ہیں۔ ایک اور مشہور امریکی پیراک Ryan Steven Lochte دو گولڈ میڈلز جیت چکے ہیں۔

Schwimmer Ryan Lochte Flash-Galerie
امریکی پیراک ریان لوشٹےتصویر: AP

عالمی چیمپیئن شپ کا اختتام اکتیس اگست کو ہو گا۔ تاحال میزبان چین کے پیراک طلائی تمغوں کی دوڑ میں آگے ہیں۔ امریکہ کی دوسری پوزیشن ہے۔ چین کے گولڈ میڈلز آٹھ اور امریکہ کے پاس سات ہیں۔ اگلے دو دنوں میں یہ پوزیشن تبدیل ہو سکتی ہے۔ جرمنی ایک گولڈ میڈل کے ساتھ کل گیارہ تمغے جیت چکا ہے۔

میڈل ٹیبل پر اس کی پوزیشن آٹھویں ہے۔ جرمنی کی جانب سے پیراک تھوماس لوئیس نے پانچ کلو میٹر کی طویل پیراکی مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ ڈائیونگ، سینکورائزڈ سوئمنگ اور اوپن سوئمنگ کے مقابلے ختم ہو چکے ہیں۔ آج سے واٹر پولو کے مقابلوں کا آغاز ہو گا۔ اس کے علاوہ سوئمنگ کے مقابلے بھی جاری ہیں۔

پییراکی کی عالمی چیمپیئن شپ میں کل چھیاسٹھ تمغوں کے حصول کے لیے پیراک مختلف مقابلوں میں شریک ہیں۔ اب تک سینتالیس گولڈ میڈلز کا اعلان ہو چکا ہے۔ انیس مزید کے ونر سامنے آنا باقی ہیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں