1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ سے پہلے لاہور میں وکلاء کی مرکزی ریلی

12 جون 2008

پاکستان میں معزول ججوں کی بحالی کے لئے وکلاء کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ سے پہلےلاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں اہتمام کردہ مرکزی ریلی سے مقررین کا خطاب بدھ کو رات گئے شروع ہوکر جمعرات کی صبح فجر کے بعد تک بھی جاری تھا۔

https://p.dw.com/p/EIAG
پروگرام کے مطابق لاہور سے روانگی کے وقت نواز شریف لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گےتصویر: picture-alliance/ dpa

پروگرام کے مطابق اس احتجاجی اجتماع کے ایک روز بعد جمعرات بارہ جون کی صبح لانگ مارچ کے شرکاء کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہونا تھا مگر چونکہ لاہور ہائی کورٹ میں یہ ریلی جمعرات کے روز دن چڑھے ختم ہوئی، اس لئے لانگ مارچ میں شریک وکلاء کی اسلام آباد کے لئے روانگی یقینی طور پر تاخیر کا شکار ہو جائے گی۔

لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں ریلی سے خطاب کرنے والے مقررین نے، جن میں معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری بھی شامل تھے، اپنی تقریروں میں کیا کچھ کہا، یہ جاننے کے لئے مقبول ملک نے گفتگو کی موقع پر موجود ہمارے نمائندے تنویر شہزاد سے۔