1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسلام آباد: خود کش حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے

7 جولائی 2008

پاکستانی دارلحکومت اسلام آباد میں ایک خود کش بم حملے کے نتیجے میں پندرہ پولیس اہلکاروں سمیت اکیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/EXQm
تصویر: AP
حملہ آور نے پچھلے برس لال مسجد واقعے کی پہلی برسی کے موقع پر ہونے والے اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ خود کش بم حملہ باڑہ میں جاری فوجی آپریشن کا ردِ عمل نہیں تھا۔