1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کا اعلان

خبر رساں ادارے19 مارچ 2009

اٹھارہویں اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے لئے اٹھارہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان پاکستانی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین حسن سردار نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

https://p.dw.com/p/HFnK
پاکستانی ٹیم کے کپتان ذیشان اشرفتصویر: AP

حسن سردار نے بتایا کہ کمیٹی نے ایک روزہ ٹرائلز کے بعد ٹیم کا انتخاب مشاورت سے کیا ہے۔ اسکواڈ میں کپتان ذیشان اشرف، نائب کپتان ایم عمران، احسان اللہ، ذیشان علی، سبطین رضا، رانا آصف، فرید احمد، محمد ثقلین، سجاد انور، دلاور بھٹی، وقاص شریف، شکیل عباسی، شبیر خان، عباس حیدر، طارق عزیز، شفقت رسول اور اختر علی شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر حسن سردار کا کہنا تھا کہ ٹیم جونئیر اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا منتخب ٹیم ایونٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اچھے نتائج دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک گول کیپر رکھنے کا مقصد اسے پورا موقع فراہم کرنا ہے۔

Pakistan Feldhockey Zeeshan Ashraf
پاکستان کا قومی کھیل کئی برسوں سے روبہ زوال ہےتصویر: AP

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم ایونٹ میں کامیابی حاصل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گول کیپنگ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے جلد کیمپ لگایا جائے گا کیونکہ پاکستان کے پاس اچھے گول کیپروں کی کمی ہے۔