اجمل قصاب پاکستانی ہی ہے: شیری رحمان
7 جنوری 2009بھارت نے منگل کو پاکستان کو حالیہ ممبئی حملوں کے تعلق سے اہم معلومات فراہم کی تھیں اور پاکستان نے ان معلومات کی فراہمی کی تصدیق بھی کردی تھی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے جو بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں اُن کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے گا اور یہ کہ ممبئی حملوں کی مکمل تحقیقات کے حوالے سے بھارت کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔
بھارتی حکام کے مطابق ممبئی حملوں میں دس عسکریت پسندو ں نے حصّہ لیا تھاجن میں کم از کم 170 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
گُزشتہ برس چھبیس نومبر کو ہونے والے ان حملوں کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور پانچ برسوں سے جاری جامع مزاکراتی امن عمل بھی متاثر ہوگیا۔
کشیدہ تعلقات کے باعث بھارت نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کا دورہء پاکستان بھی منسوخ کردیا۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہی پاکستان نے بھی ممبئی حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی تھی۔