1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اتوار کو روس ميں انتخابات: کوئی تبديلی نہيں آئے گی

2 دسمبر 2011

روس ميں اتوار چار دسمبر کو پارليمانی انتخابات ہو رہے ہيں۔ ان ميں کسی قسم کی غيرمتوقع صورتحال پيدا ہونے کا امکان نہيں ہے۔ ۔وجہ يہ ہے کہ کريملن خفيہ طور پر پارليمانی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے طريقوں سے کام ليتا ہے۔

https://p.dw.com/p/13LZb
انتخاباتی مبصر گروپ ’گولوس‘ کا ايک ترجمان
انتخاباتی مبصر گروپ ’گولوس‘ کا ايک ترجمانتصویر: dapd

روس کی غير جانبدار مبصر تنظيم ’گولوس‘ اور روسی انٹرنيٹ اخبار ’گزيتا‘ نے ملکی پارليمانی انتخابات کے موقع پر ايک آن لائن پروجيکٹ شروع کيا ہے، جس کی مدد سے ہر روسی جلد، گمنام رہتے ہوئے اور کسی سنسر کے بغير انتخابات ميں کسی بھی دھاندلی اور بدعنوانی کی بذريعہ انٹرنيٹ اطلاع دے سکتا ہے۔ اس دوران ميڈيا ميں رپورٹنگ کی نا انصافيوں، ووٹ خريدنے اور نجی اور سرکاری اداروں ميں افسران کی طرف سے دباؤ ڈالنے کی 3500 سے زيادہ شکایات انٹرنيٹ پر شائع ہو چکی ہيں۔

روس کا شہر سینٹ پيٹرزبرگ انتخابات سے قبل اس قسم کی دھاندليوں کے ليے خاص طور پر بدنام ہے۔ اس کے ايک طالب علم نے 28 نومبر کو داخل کی جانے والی ايک شکايت ميں لکھا ہے کہ اس کی يونيورسٹی کے وائس چانسلر نے طلبہ کو مجبور کيا ہے کہ وہ اپنے آبائی مقامات پر ووٹ نہ ديں بلکہ بسوں کے ذريعے حکومتی پارٹی ’متحدہ روس‘ کے ليے ووٹ دينے جائيں۔ جن طالب علموں نے ايسا نہيں کيا اُنہيں یونیورسٹی سے نکال ديا جائے گا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر حکومتی پارٹی کا ممبر ہے۔

ماسکو ميں لبرل ڈيمو کريٹک پارٹی کا ايک پوسٹر
ماسکو ميں لبرل ڈيمو کريٹک پارٹی کا ايک پوسٹرتصویر: picture alliance/dpa

ماسکو ميں جرمنی کی فريڈرش ناؤمن فاؤنڈيشن کے سربراہ زاشا ٹام نے کہا کہ سرکاری محکموں کے سربراہ، شہروں کے ميئر اور بہت سے رياستی اداروں کے سربراہان حکومتی پارٹی متحدہ روس يا ’ييدیناجا روسييا‘ کو ووٹ دلانے کے ليے

اپنے ماتحتوں پر سخت دباؤ ڈالتے ہيں۔

زاشا ٹام جيسے ماہرين کا خيال ہے کہ پچھلے سالوں کی طرح اس بار بھی انتخابات ميں يہی ہتھکنڈے استعمال کيے جائيں گے: ’’انتخابات نہ تو منصفانہ اور نہ ہی آزادانہ ہوں گے۔ اگرچہ خود انتخابات ميں بھی دھاندلياں ہوتی ہيں ليکن انتخابات سے قبل ووٹروں کو ڈرانے دھمکانے اور لالچ دينے کی تو بہت ہی زيادہ کوششيں کی جاتی ہيں۔‘‘

ماسکو ميں کريملن کے قريب اليکشن کميشن کا ايک پوسٹر
ماسکو ميں کريملن کے قريب اليکشن کميشن کا ايک پوسٹرتصویر: picture alliance/dpa

کريملن کو انتخابی نتائج ميں بڑے پيمانے پر دھاندلی کی ضرورت ہی نہيں پڑتی کيونکہ وہ ان کے نتائج پر دوسرے طريقوں کی مدد سے پہلے ہی سے اثر انداز ہوسکتا ہے۔ ضوابط ايسے ہيں کہ کسی نئی پارٹی کو انتخابات کے ليے اندراج کرانے ميں بھی بہت شديد مشکلات پيش آتی ہيں۔

رپورٹ: رومان گورچارينکو / شہاب احمد صديقی

ادارت: حماد کیانی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں