1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو113 رنز سے ہرا دیا

7 فروری 2010

اتوار کو ملبورن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 113رنز سے ہرا دیا ہے۔ مہمان ٹیم 257 رنز کے تعاقب میں 143 پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

https://p.dw.com/p/Lux5
کرس گیلز کی پیشن گوئی ابھی تک جھوٹی ثابت نہیں ہوئیتصویر: AP

آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلےایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شکست کھانےکے بعد بھی ویسٹ انڈیزکےکپتان کرس گیلزکی پیشن گوئی ابھی تک جھوٹی ثابت نہیں ہوئی کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی اس سیریزمیں وہ آسٹریلیا کو ایک کے مقابلےمیں چارمیچوں سے ہرا دیں گے۔ ویسٹ انڈیز پہلا میچ ہار گیا تو کیا ہوا، بھئی ابھی چار میچ باقی ہیں، دیکھیے آگے کیا ہوتا ہے۔

اس میچ میں ویسٹ انڈیزنےٹاس جیتا اورآسٹریلیا کو پہلےبیٹنگ کرنےکی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ پچاس اوروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔ اوپنر کھلاڑی شین واٹسن نے انسٹھ رنزکی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان رکی پونٹنگ نےانچاس رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کے اے پولراڈ نے تین جبکہ رویندرا ناتھ رام پال نے دوکھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز نےجب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو آسٹریلوی بولنگ نےانہیں پریشان کر دیا۔ اوپنرز کرس گیلزسات جبکہ مورٹن تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے پولراڈ نے سب سے زیادہ یعنی 31 رنز اسکور کئے جبکہ سیمنز نے انتیس رنز بنائے۔

Indian Premier League Südafrika
مین آف دی میچ شین واٹسنتصویر: AP

میزبان ٹیم 34.2 اوروں میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے اسپن بولر ہوآرٹس اورہیرس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھیل کا بہترین کھلاڑی شین واٹسن کو قرار دیا گیا۔

ان دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے میچ نو فروری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: ندیم گَل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں