1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا میں بھارتی طالب علموں پر حملہ، امتیابھ بچن کا احتجاج

Atif Baloch31 مئی 2009

بھارتی فلم دنیا کے سپر سٹار امیتابھ بچن نے آسٹریلیا میں بھارتی طالب علموں پر ہونے والے حملوں کے بعد دھمکی دی ہے کہ وہ آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی کی طرف سے دی جانے والی اعزازی ڈگری ٹھکرا سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/I0mv
امیتابھ بچن نے ایک عرصے تک بھارتی فلمی دنیا پر راج کیاتصویر: AP

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر شائع کیا ہے کہ اُن کا ضمیر ملامت کر رہا ہے کہ وہ کسی ایک ایسے ملک سے کوئی اعزاز حاصل کریں جو اُن کے ہم وطنوں کے ساتھ ایسا سلوک کر رہا ہے۔

کئی سالوں تک بالی وڈ کی دنیا پر راج کرنے والے امیتابھ نے کہا کہ یہ فیصلہ وہ اپنے مداحوں پر چھوڑتے ہیں کہ آیا انہیں یہ اعزاز حاصل کرنا چاہئے یا نہیں۔ بچن نے اپنے بلاگ میں ایک سوال کی صورت میں اس بارے میں عوامی رائے طلب کی ہے۔

بریسبین کی کیوننیئز لینڈ یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی نے، امیتابھ کو فلمی دنیا میں اُن کی خدمات کے بدلے میں یہ ڈگری دینے کا اعلان کیا تھا اور چھیاسٹھ سالہ بچن نے اِس اعزاز کو قبول کیا تھا۔ جولائی کے ماہ میں امیتابھ بچن کو یہ ڈگری دی جائے گی۔ تاہم اب امیتابھ بچن نے یہ فیصلہ اپنے مداحوں پر چھوڑ دیا ہے۔