1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر چلا گیا

15 اپریل 2009

پے در پے شکستوں کے باعث آسٹریلیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں مسلسل زوال کا شکار ہے۔ جاری ہونے والی تازہ فہرست میں آسٹریلیا کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے

https://p.dw.com/p/HXj9
آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگتصویر: AP

جنوبی افریقہ نے ہوم سیریزمیں شکست دے کر آسٹریلیا کی جگہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبرایک پوزیشن حاصل کرلی تو بھارت نے نیوزی لینڈ میں شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کو عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن سے بھی محروم کردیا۔

بدھ کو جاری ہونے والی آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں جنوبی افریقہ ایک سوستائیس پوائنٹس کے ساتھ نمبرایک ہے۔ بھارت ایک سوبائیس پوائنٹس دوسرے نمبرپر ہے ۔آسٹریلیا ایک پوائنٹ کی کمی سے تیسری پوزیشن پر چلاگیا۔

نیوزی لینڈ کے پوائنٹس ایک سوبارہ اور نمبرچاراورپاکستان ایک سوگیارہ پوائنٹس کے ساتھ پانچوین پوزیشن پر ہے۔ انگلینڈ چھٹے،سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہے۔