1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیاء بھارت بنگلور ٹیسٹ

شادی خان12 اکتوبر 2008

بنگلور ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی پر باولرز چھائے ہوئے تھے۔ ،

https://p.dw.com/p/FYIh
تصویر: AP

بھارت اور آسٹریلیاء کے بیچ کھیلے جارہے بنگلور ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر ٓآسٹریلیاءکو 263 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوچکی ہے۔۔چوتھے دن کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیاء کی پانچ وکٹیں 193رنز کے اندر گرچکی تھیں۔

میچ جیتنے کیلئے آسٹریلوی کپتان کی کوشش ہوگی کہ آخری روز جلد جلد از جلد کچھ اور رنز اسکور کرکے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جائے تاکہ باؤلرز کو اتنا وقت مل سکے کہ وہ بھارتی بلے بازوں کو کھیل ختم ہونے سے پہلے آوٹ کرکے میچ اپنے نام کرسکیں۔

بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پچ سےگیند کو غیر معمولی اچھال مل رہا ہے جس سے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اتوارکوکھیل کے چوتھے روز بھارت نے 8وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز کے ہندسے سے اپنی پہلی اننگ کی بیٹنگ جاری رکھی توظہیر خان کے بغیر آوٹ ہوئے شاندار 57رنز کھانے کے وقفے سے کچھ دیر پہلے تک معاملہ لیجانے میں کامیاب رہے۔یوں بھارتی ٹیم کا مجموعہ 360رنز تک پہنچ گیا۔بھارتی بیٹنگ لائن میں سرفہرست ظہیر خان کے 57 ہربھجن سنگھ کے 54، راہول ڈراوڈ کے 51اور آسٹریلیاء کی طرف سے دئے گئے ریکارڈ51 ایکسٹرا رنزرہے۔آسٹریلیاء کی طرف سے مچل جانسن چار اور شین واٹسن تین وکٹیں لیکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیاء کی دوسری اننگ میں بھارتی باولرز نے کسی بھی آسٹریلئن بیٹسمین کو سنبھلنے نہ دیا، میتھیو ہیڈن 13رنز بناکر ظہیر خان کا شکار بنے،سائمن کیٹچ کو34رنز پر اور مائیکل ہسی کو اکتیس رنز پر ہربھجن سنگھ نے جبکہ کپتان رکی پونٹنگ کو17رنز پر اشانت شرما نے آوٹ کیا۔

بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈئم پر چوتھی اننگ کا اب تک کا کسی بھی ٹٰیم کا سب سے بڑا اسکور 239رنز ہے اس حساب سے بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی تقریباﹰ بج چکی ہے۔