آسٹريليا ميں سولر کاروں کی ريس
شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑيوں کی ايک انوکھی ريس گزشتہ روز آسٹريليا ميں شروع ہو چکی ہے۔ تين ہزار کلوميٹر کی اس ريس کا مقصد ايک ايسی تکنيک کے بارے آگہی پھيلانا ہے، جو مستقبل ميں روز مرہ کی زندگی کا حصہ بن سکتی ہے۔
دفاعی چيمپئن ہالينڈ
’برج اسٹون ورلڈ سولر چيلنج 2017 ‘ نامی ريس آٹھ اکتوبر کو شروع ہو چکی ہے۔ اس تصوير ميں يورپی ملک ہالينڈ کی نُوؤن سولر ٹيم کی گاڑی ’نُوؤن نو‘ کو ريس کے آغاز پر ديکھا جا سکتا ہے۔ ہالينڈ کی ٹيم اس ريس کی دفاعی چيمپئن ٹيم ہے۔ ريس ميں شامل گاڑياں شمالی آسٹريليا کے شہر ڈارون سے ملک کے دور دراز علاقوں سے گزرتی ہوئی جنوبی شہر ایڈيليڈ پہنچيں گی۔
جاپانی ٹيم سے بچ کے رہنا
يہ تصوير جاپان کی کوگاکوئن يونيورسٹی کی ’ونگ‘ نامی گاڑی کی ہے۔ تصوير ميں گاڑی کو ريس کے آغاز کے بعد کيتھرين نامی شہر ميں ديکھا جا سکتا ہے۔ ريس ميں شامل کاروں کو اختتام تک پہنچنے ميں ايک ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ جاپان کی ٹوکائی يونيورسٹی نے سن 2009 ميں سب سے کم وقت ميں يہ ريس ختم کرنے کا ريکارڈ قائم کيا گيا۔ اس ٹيم نے ريس انتيس گھنٹوں اور انچاس منٹوں ميں ختم کر دی تھی۔
ايک بين الاقوامی ريس
جنوبی افريقہ کی نمائندگی يہ گاڑی کر رہی ہے، جس کا نام ’SAV‘ ہے۔ تصوير ميں گاڑی کو ريس کے آغاز پر تيز رفتاری کے ساتھ آگے نکلتے ہوئے ديکھا جا سکتا ہے۔ ورلڈ سولر چيلنج‘ ميں اس بار امريکا، جاپان، جرمنی، چلی، ہالينڈ، برطانيہ، ملائيشيا، بيلجيئم، سويڈن، ايران، جنوبی کوريا، بھارت، ہانگ کانگ، پولينڈ، تھائی لينڈ، ترکی، چين، کينيڈا، تائيوان اور ميزبان آسٹريليا سميت ديگر چند ملک کی کاريں حصہ لے رہی ہيں۔
کئی يورپی ممالک کی نمائندگی
ريس کے ابتدائی لمحات ميں بيلجيئم کی سولر کار بازی لے گئی۔ اس تصوير ميں ’پنچ پاور‘ کو ديکھا جا سکتا ہے۔ اس بار اس ريس ميں بيس سے زائد ممالک کی ٹيميں شرکت کر رہی ہيں۔ ورلڈ سولر چيلنج ميں شامل تمام گاڑياں شمسی توانائی سے چلتی ہيں اور اسی ليے ان کی حدِ رفتار نوے سے ايک سو کلوميٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے۔
امريکا بھی دوڑ ميں
يہ تصوير امريکا کے مسیسيپی کوک ٹاؤ ہائی اسکول کی کار کی ہے۔ تصوير ميں شمسی توانائی سے چلنے والی اس کار کو اتوار آٹھ اکتوبر کے روز ريس کے آغاز پر ديکھا جا سکتا ہے۔ ’برج اسٹون ورلڈ سولر چيلنج 2017 ‘ ميں مجموعی طور پر بياليس کاريں حصہ لے رہی ہيں۔
سولر توانائی ميں مسلسل جدت
اس تصوير ميں تائيوان کی نيشنل کاؤہاسيونگ يونيورسٹی آف اپلائڈ سائنسز اينڈ سينٹ جانز يونيورسٹی کی کار ’اپولو آٹھ‘ کو ديکھا جا سکتا ہے۔ ريس ميں شامل اکثريتی کاريں مختلف يونيورسٹيوں، ہائی اسکولوں اور کارپوريشنز کے اشتراک سے بنائی گئی ہيں۔ ’برج اسٹون ورلڈ سولر چيلنج‘ کا آغاز سن 1987 ميں ہوا تھا جب کہ اس سلسلے ميں آخری ريس کا انعقاد دو برس قبل ہوا تھا۔