1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آج کا دِن، سال کا منفرد دِن ہے

9 ستمبر 2009

آج رواں برس کا ایک منفرد دن ہے۔ نواں مہینہ، نو تاریخ اور اکیسویں صدی کا نواں سال۔ اس موقع پر امریکہ میں ایک سپر مارکیٹ چلانے والے ادارے نے اپنے کرم فرماؤں کے لئے کچھ انوکھی اور دلچسپ آفرز رکھی ہیں۔

https://p.dw.com/p/JY1A
تصویر: AP
BdT Hollywood Schild bekommt Anstrich
اسٹور چلانے والی اس چین نے یہ پیش کش ہالی وُڈ کے مرکز میں قائم اپنی ایک شاخ کے لئے رکھی ہےتصویر: AP

اس کی وجہ یہ ہے کہ نو کا ہندسہ اس کمپنی کے لئے بھی اہم ہے، جس کا نام 'نائنٹی نائن سینٹس اونلی اسٹورز' ہے۔ انہوں نے بدھ کےروز کیلی فورنیا کے نو جوڑوں کے لئے کچھ ایسا کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے وہ مالیاتی بحران کے دُکھ بھول جائیں گے۔ ان جوڑوں کو رعایتی داموں پر شادی کی تقریبات کے انعقاد کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے اور وہ بھی صرف99 سینٹ میں!

کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نو خوش قسمت جوڑوں کو ننانوے ڈالر ننانوے سینٹ ادا کئے جائیں گے اور انہیں لاس اینجیلس کی سرپرائز لیکن رومانی لوکیشن کے تفریحی دورے پر بھیجا جائے گا۔ تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ ان خوش نصیب جوڑوں کا انتخاب کس طرح عمل میں آئے گا۔

اس سپرمارکیٹ چین نے کسی بھی ایسے نوزائیدہ بچے کو نو سو ننانوے ڈالر ننانوے سینٹ ادا کرنے کا اعلان کیا جس کا وزن آج بدھ کو نو پاؤنڈ اور نو اونس ہوگا۔

'نائنٹی نائن سینٹس اونلی اسٹور' کے امریکہ بھر میں 250 اسٹور قائم ہیں، جہاں ایک ڈالر سے کم قیمت کی مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: افسر اعوان